15

پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کیلئے سوشیو اکنامک رجسٹری منصوبے کا آغاز

[ad_1]

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا—فوٹو: وزیراعلیٰ ہاؤس

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا—فوٹو: وزیراعلیٰ ہاؤس

 لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں سولر پروگرام، کسان کارڈ، ہیلتھ کارڈاور سکالرشپ پروگرام سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام میں شامل کرنے کے لیے سوشیو اکنامک رجسٹری منصوبے کا آغاز کردیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں “اب ہوگا سب کا  شمار” نعرے کے ساتھ پنجاب میں خوش حالی سروے سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔

صوبائی حکومت کے منصوبے سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا، ہر گھرانے کی معاشی صورت حال بھی درج کی جائے گی۔

سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہاتوں میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا اور پنجاب بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاہم عوام گھر سے بیٹھ کر آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk  اور ہیلپ لائن0800-02345 کے ذریعے بھی خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سوشیو اکنامک رجسٹری میں درج افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حق دار ہوں گے اور رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ، لائیو اسٹاک کارڈ اور اسکالرشپ پروگرام میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مستند ڈیٹا  ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا، عوام کے لیے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن سینٹرز پر رجسٹریشن کے لیے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ویڈیولنک کے ذریعے ہدایات دیں، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات اور ثقافت عظمیٰ بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں