15

پنجاب میں بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے، سعودی ویزے نکل آئے

[ad_1]

ریسکیو عملے نے طبیعت میں بہتری کے بعد بھکاری کے پیسے اور پاسپورٹ اس کو واپس لوٹا دیا۔

ریسکیو عملے نے طبیعت میں بہتری کے بعد بھکاری کے پیسے اور پاسپورٹ اس کو واپس لوٹا دیا۔

سرگودھا خوشاب روڈ پر حادثے کا شکار ہونے والے بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے نکل آئے۔

بھکاری کی جیب سے نکلنے والے پاسپورٹ پر بیرون ملک کے ویزے بھی لگے تھے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ معمر شخص خوشاب روڈ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو عملہ نے طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا۔

معمر شخص کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے برآمد ہوئے ۔ معمر شخص کی جیب سے نکلنے والے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے متعدد ویزے بھی لگے ہوئے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ معمر شخص مشتاق احمد کا تعلق مبینہ طور پر بھیک مانگنے والے گینگ سے ہے۔ ریسکیو عملے نے طبیعت میں بہتری کے بعد بھکاری کے پیسے اور پاسپورٹ اس کو واپس لوٹا دیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں