16

کراچی میں 20 کروڑ کی ڈکیتی؛ 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو قیدبامشقت کی سزا

[ad_1]

 کراچی: شہر قائد میں 202120 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کا فیصلہ آ گیا، جس میں عدالت نے ملزمان کو قید بامشقت کی سزا سنادی۔

2021ء میں شہر قائد میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سنا دیا، جس میں عدالت نے 2 خواتین سمیت 14 ملزمان کو 3 سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیدیا۔ مقدمے میں استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے 14 ملزمان کو 20 کروڑ سے زائد وین ڈکیتی میں ملوث ہونے پر 3 سال بعد سزائیں سنادیں۔ ملزمان میں 12 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ ملزمان میں حسین شاہ ، عاشق حسین، نعمت علی ، فضیلہ و دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ان ملزمان کو اضافی سزا بھگتا ہوگی۔

استغاثہ کے مطابق واقعہ اگست 2021ء کو پیش آیا تھا۔ نجی کمپنی کی وین 20 کروڑ سے زائد کیش لے کر بینک جا رہی تھی۔ وین کا ڈرائیور ملزم حسین شاہ وین کو بینک کے بجائے کسی اور مقام پر لے گیا۔ اس پورے واقعے میں 25 ملزمان ملوث تھے، جن میں سے 2 بری ہوگئے جب کہ 9 مفرور ہیں۔ اب تک فقط 3 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔ ملزمان کیخلاف 17 گواہان عدالت میں پیش کیے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ میٹھادر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں