16

ٹک ٹاکر کو پولیس کی وردی پہن کرویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا

[ad_1]

ٹاک ٹاکر حماد پولیس کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ٹاک ٹاکر حماد پولیس کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور:  ٹک ٹاکر کو پولیس کی  وردی پہن کرویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر جنوبی چھاؤنی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے  اے ایس آئی رینک کی پولیس یونیفارم پہن کر ٹک ٹاک بنانے والے ملزم حماد کو  گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم نے اے ایس آئی کی یونیفارم میں تصویریں اور گانے کے ساتھ وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، ملزم کی وڈیو سامنے آنے پر فوراً اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس  پی کینٹ کے مطابق گرفتار جعلی اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہےا ور مزید تفتیش کی جارہی  ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں