15

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست سامنے آگئی

[ad_1]

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے پی ٹی آئی نے قومی صوبائی اسمبلیوں کے 126 ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کرائی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے 21 نام جمع کرائے گئے ہیں، قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کے لیے 10 ناموں، پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لیے 33 نام، پنجاب اسمبلی میں اقلیت کی نشستوں کےلئے 13 نام، خیرپختنونخوا اسمبلی میں خواتین نشستوں کے لیے 25 نام، خیرپختنونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کےلئے 11 نام، سندھ اسمبلی میں خواتین نشستوں کےلئے 3 اقلیتی نشستوں کےلئے 10 ناموں کی فہرست جمع کرائی گئی۔

اسی طرح قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی فہرست میں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین، روبینہ جمیل، سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب، صنم جاوید، ریحانہ ڈار، شہناز طارق خان، مصباح ظفر، آمنہ علی، مہرالنسا سجاد، ملیحہ علی اصغر، ڈاکٹر سمیرا شمس، نادیہ خٹک، مومنہ باسط، نیناں ارشد، صبا بی بی، ساجدہ گلزار، لبنی حمید، نائلہ مروت کے نام جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے لئے غیر مسلموں کی فہرست میں لال چند ملہی، راجیش کمار جاگوانی، وقاص کھوکر، حکوک رادیک بابو، چوہدری عامر سموئیل، سفیہ منیر جیکسن، تادیل کامران، ارب مال، جائےنند، نابیگ کے نام شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں