16

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش ہوگا

[ad_1]

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کا 43 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی کو شام چار بجے ہوگا جس کے 43 نکاتی ایجنڈے کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ایک اور بل پیش کیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائیگا اور رکن اسمبلی بلال اظہر کیانی پیش کریں گے جبکہ رکن اسمبلی زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کرینگے۔

اس کے علاوہ ایجنڈے میں توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی شامل ہے، اجلاس میں جے یو آئی کے نور عالم خان  کی توہین عدالت قانون کی منسوخی کا بل پیش کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں