15

بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

[ad_1]

عمران خان پر 9 مئی اور توشہ خانہ کے تناظر میں مقدمات درج ہیں:فوٹو:فائل

عمران خان پر 9 مئی اور توشہ خانہ کے تناظر میں مقدمات درج ہیں:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بشیر ڈار عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کی استدعا پرعمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک  ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ترنول میں 2، ایک ایک مقدمہ تھانہ رمنا ، سیکرٹریٹ ، کوہسار ، اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 مقدمات 9 مئی واقعات کے تناظر میں درج ہیں

عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج، ایک اداروں کے خلاف تقریروں اور ایک مقدمہ توشہ خانہ کی جعلی رسیدوں پر درج ہے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر تھانہ کوہسار میں فوجداری مقدمہ درج ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں