11

مچھ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 2 مزدور جاں بحق

[ad_1]

 کوئٹہ: مچھ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

انسپکٹر مائنز کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشوں کو سول ا سپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر، کرم ،بلوچستان؛ کوئلے کی کانوں میں حادثات، شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ اس سے قبل (رواں ماہ) خیبر، کرم اور بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس پھٹنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوئے تھے، بلوچستان میں کوئلے کی کان میں تودہ گرنے سے شانگلہ کے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے میں عجب خان نامی مزدور جاں بحق ہوگیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں