14

ملک کوآئی پی پیزکےچنگل میں ن لیگ نے پھنسایا، عمر ایوب

[ad_1]

دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے یہاں زیادہ ہے، عمر ایوب:فوٹو:فائل

دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے یہاں زیادہ ہے، عمر ایوب:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کو آئی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے کپیسٹی چارجزکےمہنگےمعاہدے خود کیے اب  نگراں وزرا کیوں مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں؟ نگراں حکومت کو ہمارے پیچھے ویگوڈالے لگانے سے ہی فرصت نہ تھی۔ ان کے  وزرا پہلےپیزے اور پیسٹریاں کھانے میں مصروف تھے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں بجلی کی پیداواری لاگت کم ہمارے ہاں زیادہ ہے۔ ہم نے اپنے دورمیں آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کی اور آئی پی پیزکیلیےڈالرریٹ 175روپے پرفکس کر کے اربوں ڈالر بچائے۔ ہم نے قطرکے ساتھ ایل این جی معاہدے پرنظرثانی کی اور 10ارب ڈالرسےزائد بچائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کے پلےکچھ بھی نہیں ہے۔ وزرا کے ہوش اڑے ہوئے ہیں، یہ آپس میں دست وگریباں ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں