13

کراچی: پانی کے ٹینک میں گرنے سے 3 سالہ بچہ، کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  کراچی: ہجرت کالونی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پی آئی ڈی سی ہجرت کالونی گلی نمبر 22 میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی جہاں اس کی شناخت 3 سالہ شاہ زین کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اہلخانہ واقعہ اتفاقیہ طور پر پیش آنے کا بتا رہے ہیں تاہم پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

دوسری جانب جشمید کوارٹر 3 نمبر رحمٰن ہائٹس کے قریب گھر میں نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوقفی کو فوری طور پر سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ ریاست کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ واقعہ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے کا بتا رہے ہیں تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں