17

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا، امریکی میڈیا

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں شہید کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں تھے۔

حماس نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، انہیں ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا محافظ بھی جاں بحق ہو گیا۔

اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ تھے، ایران پاسداران انقلاب نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انہیں یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں