12

دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک کس رنگ کی تھی؟

کرمان:  کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی پہلی لپ اسٹک کب اور کس رنگ میں بنائی گئی تھی؟

4,000 سال پہلے دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک بنائی گئی جو کہ سرخ رنگ کی تھی۔ بالفاض دیگر کاسمیٹک مصنوعات کا آغاز کانسی کے دور سے تعلق رکھتا ہے جو 3300 قبل مسیح سے 1200 قبل مسیح تک پھیلا ہوا ہے۔

سائنسی رپورٹس نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے یہ نوادرات جنوب مشرقی ایران کے صوبہ کرمان کے جیروفٹ علاقے میں دریافت کیے ہیں۔

ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ لپ اسٹک کانسی کے ابتدائی دور میں بنائی گئی تھی۔ 

یہ سرخ لپ اسٹک  ہیمیٹائٹ دھات کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی اور اسے مینگنائٹ اور برونائٹ دھات سے گہرا رنگ دے کر گیلینا اور اینگلسائٹ مرکبات کو پودوں سے حاصل ہونے والی موم اور دیگر نامیاتی مادوں کے ساتھ ملایا گیا تھا۔ یہ لپ اسٹک ایک چھوٹی کلورائٹ شیشی میں بند ملی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں