13

راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 راولپنڈی: جماعت اسلامی کا دھرنا آج چھٹے روز میں داخل ہوگیا جب کہ حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت سے کل تین بجے مذاکرات ہیں، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ڈی چوک جائیں گے، حافظ نعیم

بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے اور حکومتی اخراجات ختم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج چھٹا روز ہے۔

لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے مرکزی انجمن تاجران نے بھی حمایت میں آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بطور احتجاج اندرون شہر دکانیں آج بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں تاجر رہنما اور دکان دار بھی آج جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

دریں اثنا جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ہوگا۔ سہ پہر 3 بجے کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے اپنی ٹیم 3 سے بڑھا 6 رکنی کردی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں