15

اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی ، امیر جماعت اسلامی

[ad_1]

اسماعیل ہنیہ نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کیا، امیر جماعت اسلامی :فوٹو:فائل

اسماعیل ہنیہ نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کیا، امیر جماعت اسلامی :فوٹو:فائل

 اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کو اس ظلم کی قیمت چکانا ہوگی۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدام نے پورے خطے کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔ صاف نظر آرہا ہے کہ جنگ اب غزہ تک محدود نہیں رہے گی۔ کیا عالم اسلام کے حکمران اب بھی آنکھیں بند کیے اسرائیل کی خاموش حمایت کرتے رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کیا وقت نہیں آگیا کہ ظالم کے ہاتھ کو کاٹ ڈالا جائے؟ اللہ کا شیر اسماعیل ہنیہ سرخرو ہوگیا۔ پہلے اپنے خاندان کو راہ خدا میں قربان کیا پھر خود بھی جنت کا مسافر بن گیا۔ شہادت ایک مسلمان کی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ راحتوں بھری نئی زندگی کا آغاز ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے دنیا کی ظالم ترین طاقتوں کا بے جگری سے مقابلہ کیا۔ اسماعیل ہانیہ کا قیام ، ہجرت اور شہادت ، اللہ کے لیے تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں