13

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق توہین عدالت کی درخواست، فریقین کو دوبارہ نوٹس

[ad_1]

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالتی نوٹس موصول ہی نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث دستیاب بینچ سماعت کرے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں