[ad_1]
کراچی: جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے شخص کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر تجدید کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تجدید کے لیے جدہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے نہیں گیا تھا۔ پاکستانی مشن آفس جدہ نے بھی مذکورہ مہروں کے جعلی ہونے کی تصدیق کی۔ ملزم کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link