17

اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور

[ad_1]

اعظم سواتی پر متنازع ٹوئٹس پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے:فوٹو:فائل

اعظم سواتی پر متنازع ٹوئٹس پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت متنازع ٹوئٹس پر درج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کی۔اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ اعظم سواتی 27 نومبر 2022 کو گرفتار ہوئے  اور 4 دن جسمانی ریمانڈ پر رہے۔ اعظم سواتی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے ضمانت خارج کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں