14

اسماعیل ہانیہ کی شہادت؛ جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان

[ad_1]

فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

 راولپنڈی: حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دھرنے کے مقام راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کر دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کے مطابق غزہ مارچ لیاقت روڈ راولپنڈی پر ہوگا۔ غزہ مارچ کے اختتام پر اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، غزہ مارچ اور غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز مغرب ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس تحریک سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نے دہشت گردی سے شہید کر دیا ہے، ان کے خاندان کے 70 افراد شہید ہوچکے، پوری امت کو پاکستان جماعت اسلامی کی طرف سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شھادت اس تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی، دہشت گردی سے تحریک آزادی ختم نہیں ہوتیں، اب تک کئی راہنما سمیت 92 ہزار افراد غزہ میں شہید ہوچکے ہیں۔ کیمپ، مساجد اور اسپتالوں پر حملے ہو رہے ہیں مگر کسی بچے، عورت اور نوجوان نے آج تک سرنڈر نہیں کیا، یہ شہادت لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نےاعلان کیا کہ 3 اگست کو یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور امریکا کی انسانیت ناطے شدید مذمت کرتا ہوں، امریکا اسرائیل کی سرپرستی اور اسلحہ فراہم کرتا ہے، اسرائیل کی بربریت کے ساتھ امریکا ہے اور مغربی ممالک جو شامل ہیں ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کو محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں