15

حکومت پنجاب کا کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

[ad_1]

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا—فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا—فوٹو: اسکرین گریب

 لاہور: حکومت پنجاب سے صوبے بھر میں 15 ستمبر سے تعمیرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور 471 سڑکوں کی بحالی کا پروگرام اگلے برس تک مکمل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کرتار پور کوریڈور کی تعمیر اور بحالی کا بھی فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جہاں انہوں نے 15 ستمبر تک تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا اور روڈز بحالی پروگرام کے تحت 471 سڑکوں کے  پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام اگلے برس 30 جون تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں دیہات میں سڑکوں کی بحالی (رورل روڈز ریہبلیٹیشن ) کے 75 منصوبے پیش کیے گئے، 192 ارب کی لاگت سے دیہی سڑکوں پر 15 ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کرتار پور کوریڈور کی تعمیر اور بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ جی ٹی روڈ تا قائد اعظم انٹر چینج رنگ  روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملتان تا وہاڑی 93 کلومیٹر روڈ اور فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر اور مرمت بھی ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 5 سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے، عوام  کی سہولت کے لیے روڈز پروگرام جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، صوبائی سینئروزیر مریم اوررنگ زیب اور صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد ملک سمیت دیگر حکام موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں