11

مزاحیہ اداکار سردار کمال کا انتقال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و کامیڈین سردار کمال منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ‘ان کی عمر 52 سال تھی۔ سردار کمال 1972 میں پیدا ہوئے‘ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک ہر دلعزیز اور محبوب شخصیت تھے ‘ وہ اپنی شاندار صلاحیتوں اور برجستہ مزاح کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے۔

ان کا کیرئیر نہایت شاندار تھا ‘انھوں نے 30 سے زائد فلموں میں انتہائی جاندار اداکاری کی ‘وہ اداکاری کرتے ہوئے اپنے کردار میں اس قدر مگن ہو جاتے کہ اس پر حقیقت کا گماں ہوتا ‘وہ اپنے کردار کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا حق ادا کردیتے‘انھوں نے اپنی بے مثال اداکاری کے باعث ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں‘انھوں نے نہ صرف فلموں میں جاندار اداکاری کی بلکہ بے شمار اسٹیج ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔وہ اپنی بھرپور اداکاری کے باعث نئے سیکھنے والوں کے لیے ایک اسکول کا درجہ رکھتے تھے۔

وہ اسٹیج ڈراموں کے دوران ناظرین کو ہنسانے کا فن جانتے تھے ‘اپنے فی البدیہہ مزاحیہ جملوں کے باعث لوگوں کے دلوں میں ایک قابل قدر مقام رکھتے تھے۔ وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتے۔ان کی وفات سے اسٹیج انڈسٹری کو ایک بڑا نقصان پہنچا ۔وہ اپنی شاندار اداکاری کے باعث ہمیشہ سراہے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں