15

ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا گیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز علی الصباح تہران میں میزائل حملے میں شہید ہو گئے تھے، ان کے ساتھ ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا تھا۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ تہران میں نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنی قیام گاہ پر پہنچے ہی تھے کہ حملہ ہو گیا۔

حماس نے سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں