12

ڈاکوؤں کی کچہ بھونگ پولیس چوکی پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

[ad_1]

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

کچہ بھونگ: نامعلوم ڈاکوؤں نے بچاؤ بند کچہ بھونگ کی پولیس چوکی پر حملہ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں 4 خطرناک ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی کیے جانے پر ان کے ساتھیوں نے رات کی تاریکی میں کچہ بھونگ پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔

جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں میں پنجاب کنسٹیبلری کے جہانگیر، امتیاز اور طارق شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عوام کی جان ومال کی حفاظت ،کچہ کریمنلز کی سرکوبی پولیس کا مشن ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او عمران احمد ملک کی سپرویژن میں پنجاب پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں