12

لاہور میں صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی اسپیل جاری

[ad_1]

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا ہیوی اسپیل جاری ہے۔

بارش کے باعث سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تمام افسران کو اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹس کی ہدایت کی ہے، جبکہ سی ٹی او لاہور کے حکم پر انڈرپاسسز، نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

عمارہ اطہر نے ہدایت کی ہے کہ سرکل افسران نکاسی آب کے لئے واسا انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں اور وارڈنز بارش میں مدد کی کال پر فوری ریسپانڈ کریں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں خصوصاً وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں