11

قلیل مدت میں زیادہ جادوئی کرتب دکھانے کا نیا عالمی ریکارڈ

[ad_1]

کوالالمپور: ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک اسٹیج جادوگر نے تین منٹ میں 17 جادوئی کرتب دکھا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ایوری چن نے 2023 میں بھارت کے جادوگر ایلون کے قائم کردہ 11 جادوئی کرتب کے پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے تین منٹوں میں سب سے زیادہ جادوئی کرتب کا ریکارڈ توڑا۔

ایوری نے گینز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ہمیشہ سے ہی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے جادو کا استعمال کرنا چاہتا تھا، اور میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ مجھے جادو پسند ہے اور میں اسے عالمی ریکارڈ کے ساتھ بلند ترین سطح تک پہنچا سکتا ہوں۔

ایوری نے اپنے ریکارڈ توڑنے والے کرتبوں میں جو کرتب دکھائے، اس میں اشیاء کو غائب اور دوبارہ ظاہر کرنا، دیوہیکل پلے کارڈز کا استعمال اور پولکا ڈاٹس کو خالی رومال سے ظاہر کرنا شامل ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں