14

اے این ایف کی کارروائی، 52 کلو سے زائد منشیات برآمد

[ad_1]

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں میں 52 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 472 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 ملزمان سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
کراچی میں ڈی ایچ ایل کے دفتر میں بحرین کے لیے بھیجے جانے والے پارسل سے 680 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پشاور میں فقیرہ باد کےعلاقے سے 24 کلو چرس اور 26،4 کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سخی شاہ ٹول پلازہ ملتان پرخاتون سے ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں