12

نہری پانی کی تین رخی فارمولے کے تحت تقسیم پر سندھ کا احتجاج

[ad_1]

صرف پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، وزیر آبپاشی سندھ

صرف پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، وزیر آبپاشی سندھ

  کراچی: صوبوں کو نہری پانی کی تقسیم سے متعلق وفاقی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تین رخی فارمولے کے تحت پانی لینے سے سندھ نے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق تین رخی فارمولے کے تحت نہری پانی کی تقسیم پر سندھ نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث اجلاس بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

وفاقی وزیر مصدق ملک کی زیر صدارت پانی کی تقسیم سے متعلق صوبوں کے ساتھ اجلاس ہوا، جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، پنجاب،بلوچستان اورکےپی صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا کہ نہری پانی کی تقسیم کے لئے تین رخی فارمولہ ہی نہیں ہےتوقبول کیسے کریں، ایک، دو اور تین رخی فارمولہ سمیت کوئی بھی فارمولہ قبول نہیں ہے، صرف پانی کی تقسیم پیرا ٹو کے تحت چاہتے ہیں، مسلسل تین رخی فارمولے کے تحت پانی کی تقسیم سے سندھ تباھ ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے باعث سندھ کی 22 لاکھ ایکڑ زمین بنجر بن گئی ہے، جبکہ پنجاب کروڑوں ایکڑ زمین کاشت کررہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں