6

عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

 لاہور: عمران خان کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ موجودہ درخواست لاہور ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں کی جا سکتی، درخواست متعلقہ فورم کے روبرو دائر کی جائے۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی اور رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست پیر کے دن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے ۔د رخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب نیب نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریَز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے اور متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں