[ad_1]
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیر کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔
خطرناک مجرمان کے سَر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے۔
[ad_2]
Source link