[ad_1]
کراچی: پاک کالونی پولیس نے جہان آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ میں شامل 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر جہان آباد کے علاقے سے 3 ملزمان شاہ زیب، لیاقت خان اور مزمل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شارع فیصل اور موچکو تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہیں جو کہ اس سے قبل بھی مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
گرفتار ملزم مزمل ولد فتح محمد کے خلاف فیریئر اور بہادرآباد جبکہ ملزم شاہ زیب ولد غلام نبی کے خلاف گلستان جوہر میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔
[ad_2]
Source link