[ad_1]
لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شریمپ فارم قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پنجاب کی تاریخ کے سب بڑے شریمپ فارم کا آغاز اسی سال ہوگا جس میں ایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد شرمپ فارمنگ کی جائیگی۔ شریمپ فارمنگ کیلئے حکومت پنجاب سبسڈیز،اراضی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر فشریز اورشریمپ فارمنگ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ شروع کرنے پرفشریز فارمز ایسوسی ایشنز نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی جس میں شریمپ فارمنگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور اشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
[ad_2]
Source link