14

نئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری پر نیب سے جواب طلب

[ad_1]

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے 8 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہربانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نئے توشہ خانہ نیب کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

وکیل درخواست گزار انتظار پنجوتھا نے کہا  کہ  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری غیر قانونی ہوئی ،گرفتاری کے بعد ریمانڈ آرڈر ریکارڈ پر موجود ہے ،پہلے توشہ خانہ میں سزا ہو چکی اسی پر اب نیا کیس بنا دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پرانے ریفرنس میں درج چارج شیٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔

وکیل نے کہا کہ پہلی سزا کی فردِ جرم میں تمام 108 تحائف کا ذکر کیا گیا ہے اس وقت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

عدالت نے کہا کہ وہ کیس صرف گرافٹ جیولری کی حد تک تھا،آپ بھی اپنی نیک نیتی ثابت کریں، نیب نے آپ سے پہلے بھی جیولری سیٹ مانگا تھا لیکن آپ نے نہیں دیا،اب بھی آپ تحائف پیش نہیں کر رہے، آپ خود بہت رسکی کام کر رہے ہیں پہلے اپنی نیک نیتی ثابت کریں،کیا درست ہے کہ آپ انوسٹی گیشن جوائن نہیں کر رہے۔ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ نیب سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے 8 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

The post نئے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری پر نیب سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں