23

بنکاک: گھر میں بند کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کھا گئے

[ad_1]

بنکاک: مالک کی موت کے بعد گھر میں موجود پالتو کتوں نے اس کی لاش کھالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنکاک کے ایک گھر سے دو درجن کے قریب کتوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جو بغیر خوراک اور پانی کے وہاں بند تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مکان مالک 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی گھر کے اندر ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہو گئی تھی، مالک کی موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے۔

دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے۔

معاملے کی خبر اُس وقت ہوئی جب متوفی کے پڑوسی نے اٹاپول کی گھنٹی بجائی لیکن لائٹس آن ہونے کے باوجود اسے کوئی جواب نہیں ملا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

پڑوسی نے بتایا کہ اٹاپول کی کار کافی دونوں سے نہیں چلی تھی جس پر وہ انکی خیریت معلوم کرنے گیا کیونکہ عام طور پر وہ ہر روز اپنی گاڑی چلاتے تھے۔

جب پولیس اندر گئی تو انہوں نے گھر کو کچرے اور کتوں کے اخراج سے بھرا ہوا پایا جس کے بعد پولیس نے کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ایک این جی او سے رابطہ کیا۔

این جی او کے مطابق انہوں نے 28 کتوں کو بچایا لیکن دو خوراک کی کمی سے مر چکے تھے، جب وہ وہاں پہنچے تو متوفی کی لاش کے ارد گرد تقریباً 15 کتے موجود تھے۔

این جی او کا کہنا ہے کہ کتے خوراک کی کمی کی وجہ سے کمزور ہوگئے ہیں جن کیلئے لوگوں سے عطایات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں