10

دو روزہ وقفے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کل ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری

[ad_1]

 اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل دوبارہ ہوگا، اجلاس کا9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل صبح گیارہ بجے  شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کل ہونے والے اجلاس کیلیے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

جاری ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام سے متعلق چیئرمین کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل قیام کے بل 2024 پر کمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ پاسپورٹ کے اجرا  میں غیر معمولی تاخیر اور دودھ کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں