14

زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ

[ad_1]

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ذخائر کا مجموعی حجم 14 ارب 39 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرکاری ذخائر کی مالیت 26 جولائی کو 9 ارب 10 کروڑ22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اضافے کے نتیجے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 39 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں