[ad_1]
لاہور: داتا دربار پولیس نے محنت مزدوری کرنے والے معذور شہری کو بلیک میل کرکے طویل عرصے سے بھتہ لینے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جعلی صحافی دونوں ٹانگوں سے معذور محنت مزدوری کرنے والے ایک شہری کو عرصہ دراز سے بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتا رہا ہے۔
متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ خود ساختہ صحافی آئے روز انتظامیہ کے سرکاری افسران کا نام لے کر بلیک میل کرتا تھا اور پیسے لے جاتا تھا۔
معذوری کی حالت میں محنت مزدوری کر نے والے شہری کی دعا اثر کر گئی اور تھانہ داتا دربار پولیس نے جعلی صحافی ملک قدیر کو بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی کیپٹن(ر) قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ صحافت جیسے معتبر پیشے کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ داتا دربار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
[ad_2]
Source link