11

وزیر اعلیٰ سندھ کا منتخب نمائندوں کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم

[ad_1]

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے منتخب نمائندوں کو بارش میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم دے دیا۔ سندھ کے 30 اضلاع میں وزرا، مشیر اورمعاون خاص کوانچارج مقرر کردیا گیا۔

وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو حیدرآباد، وزیر زراعت و کھیل سردار محمد بخش خان مہرگھوٹکی،ناصر شاہ سکھر، خیرپور،سردار شاہ عمرکوٹ، ضیالنجار نوشہرو فیروز، وزیر صحت عذرہ فضل پیچوہو نوابشاہ کا انچارج مقرر کردیا گیا۔

ان تمام وزرا،مشیران،خصوصی معاونین اور ایم پی ایز جن کو اضلاع میں بارش کی ہنگامی صورتحال کی نگرانی اور امدادی سرگرمیاں انجام دینےکے لئے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

محمد علی ملکانی سجاول، علی حسن زرداری ٹھٹہ،سعید غنی ایسٹ کراچی،سید ذوالفقار علی شاہ میرپورخاص،شاہینہ شیر علی ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی، وقار مہدی ضلع ساوتھ،ویسٹ، مخدوم محبوب الزمان مٹیاری کو انچارج مقرر کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ نے حکومتی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں چلے جائیں جہاں انہیں امدادی سرگرمیوں کا کام سونپا گیا ہے اور انہیں مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں