11

پیکاایکٹ کے تحت درج کیس میں رؤف حسن کی ضمانت منظوری کا حکمنامہ جاری

[ad_1]

رؤف حسن اور دیگر پر الزامات عام نوعیت کے ہیں، پیکا ایکٹ عدالت:فوٹو:فائل

رؤف حسن اور دیگر پر الزامات عام نوعیت کے ہیں، پیکا ایکٹ عدالت:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت میں منظوری کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ  جاری کیا۔ پیکا ایکٹ عدالت کے حکم نامے کے مطابق روف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے بغیر عام نوعیت کے الزامات ہیں۔ رؤف حسن کے خلاف پراسیکیوشن کو ابھی الزامات ثابت کرنے اور ثبوت درکار ہیں۔

پیکا ایکٹ عدالت کے مطابق رؤف حسن کے خلاف کیس میں پراسیکیوشن کو مزید انکوائری کرنا درکار ہے۔ رؤف حسن کے خلاف کیس میں شریکِ ملزمان کو پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ روف حسن و دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں