[ad_1]
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 100 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگا کر نیب کے چکر کاٹ رہا ہوں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ بجلی کے مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔ گیس حکومت سندھ کو دے دیں پاور پلانٹ خود لگائیں گے۔ سندھ میں گیس 15 سے 20 روپے یونٹ بنے گی اور بجلی 50 فیصد سستی ہوجائے گی۔
وزیراعلٰی سندھ نے مزید کہا کہ سب سے سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بن رہی ہے۔ تھر کا کوئلہ پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ کوئلے سے ڈیزل اور کھاد کی ضرورت پوری کرسکتے ہیں۔ یہاں آج ٹرخا دیں کل دیکھ لیں گے کی سوچ ہے۔ میں 100 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگا کر نیب کے چکر کاٹ رہا ہوں۔ سن 1994 میں کے پاور پلانٹ 6 سینٹ میں بجلی دے رہے تھے۔ بے نظیر بھٹو کی پاور پالیسی دنیا کی بڑی پاور کمپنیوں کو لے کر آئی تھی۔ اس کے بعد جو حال کیا اسے کیپسٹی پیمنٹ سے بھگت رہے ہیں۔
[ad_2]
Source link