[ad_1]
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔
راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اج جو ممالک اسرائیل کے پیچھے کھڑے ہیں وہ ویسے تو انسانی حقوق کی بات کرتے نہیں تھکتے۔ وہ جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی تو بات کرتے ہیں مگر انہیں فلسطینی دکھائی نہیں دیتے۔ اسرائیل بہیمانہ انداز میں فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اج ساری دنیا کی انسانیت کو کھڑے ہوکر فلسطین کے مسلے پہ بات کرنی چاہیے۔فلسطین اور اسرائیل کا معاملہ کمزور اور طاقتور کی جنگ ہے۔ جو ہوا وہ اسماعیل ہنیہ کا نہیں بلکہ دنیا کی اخلاقیات کا قتل ہے۔ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نے سب سے زیادہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مسلم دنیا اسرائیل کو جواب نہ دے سکی۔ افریقہ اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا۔ مسلم دنیا کو یہ سعادت بھی حاصل نہ ہوسکی کہ عالمی عدالت جائے۔ صرف قراردادوں سے فلسطین آزاد نہیں ہوگا۔ مسلم دنیا کو کچھ کرنا ہوگا ورنہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی یہ سب کرے گا۔
جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غمزدہ اور افسردہ ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ پاکستان کے عوام بھی آج سڑکوں پر نکل کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
[ad_2]
Source link