[ad_1]
کراچی: نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے ایک شہری سے دو لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر ہوائی فائرنگ کردی جس کے سبب مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی جاں بحق ہوگیا۔
ایس پی نیو کراچی فیصل نور کے مطابق علی محمد گوٹھ گلزار مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فرار ہونے کے لیے ہوائی فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے باعث گلزار مسجد کی چھت پر کھڑا 30 سالہ نمازی نذیر احمد گردن میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، پولیس نے قانونی کارروائی کرنے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
ایس پی کے مطابق مقتول کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گدھا گاڑی چلاتا تھا، مقتول نیو کراچی کا ہی رہائشی تھا، پولیس جائے وقوع اور اس کے اطراف کی سی سی فوٹیج جمع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
ایس پی نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان شلوار قمیص میں ملبوس تھے اور ان کی عمر تقریبا 20 سے 25 سال کے دوران معلوم ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور پولیس کی تمام ترحکمت عملی ناکام نظر آتی ہے۔
[ad_2]
Source link