[ad_1]
لاہور: نجی اسپتال کے مالک اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں معروف نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کردیا گیا۔ مقتول پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماریں۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
[ad_2]
Source link