10

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن سے لاعلم نکلے

[ad_1]

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے  ایکسپریس نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹفکیشن جعلی ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔اگر ایسا کچھ ہوتا تو مجھے ضرور پتا ہوتا، میں پارٹی کا چیئرمین ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت یا کسی بھی ممبر کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ نہیں کروں گا۔ شیر افضل مروت عمران خان کے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے پی ٹی آئی نےشیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رکنیت ختم کرنےکا یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی نے آفیشل اکائنٹ سے بھی شیئر کیا۔ جبکہ کور کمیٹی ممبران نے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کی تصدیق کی تھی۔

کور کمیٹی ارکان کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ شیر افضل مروت کو نکالا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں