[ad_1]
لاہور: کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 78 انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیے۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی فیصل آباد، جہلم اور چکوال میں کی گئی۔ فیصل آباد سے داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر 2 دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کے نام سے ہوئی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد،3 ڈیٹونیٹر، 8 فٹ حفاظتی فیوز وائر، 2 آئی ای ڈی بم ، گولیاں اور اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے 952 کومبنگ آپریشنز کے دوران 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کومبنگ آپریشنز میں 32056 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
[ad_2]
Source link