19

کوڑے دان میں چھان بین کے دوران کروڑوں کا سامان نکل آیا

ٹرینرز برانڈ کی ہر ایک مصنوعات کی قیمت 30 ہزار روپے سے زائد ہے

[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ٹیکساس: امریکا میں ایک خاتون نے کوڑے دانوں سے مہنگی اشیا ڈھونڈ ڈھونڈ کر کروڑوں روپے کما لیے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ٹفینی بٹلر کوڑے دانوں میں چھان بین کے دوران قیمتی دریافتوں کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔

ٹفینی بٹلر، جو استعمال کے قابل سامان کیلئے کوڑے دانوں کو چھانتی ہیں ، نے حال ہی میں ایک ڈبے میں بالکل نئے نئے بیلنس ٹرینرز برانڈ کا ایک بڑا بیگ دریافت کیا جس کی کُل مالیت 80،000 ڈالرز ہے۔

ٹرینرز، جن کی ہر ایک مصنوعات کی قیمت 30 ہزار روپے سے زائد ہے، کئی دیگر دریافت شدہ سامان میں شامل تھے، بشمول پانی کی بوتلیں، ٹی شرٹس اور اسی برانڈ کے موزے۔

ٹفینی جو ہفتے میں دو سے تین بار کوڑے دانوں کو چھانتی ہیں، نے بتایا کہ یہ خاص دریافت قسمت کا ایک جھٹکا تھا کیونکہ اس سے پہلے اس مقام پر اسے کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں