[ad_1]
ایک جوڑے نے اپنے متعدد عزیزوں کو شادی میں مدعو نہ کرنے کا کارڈ بھیج کر سب کو حیران اور کچھ کو ناراض بھی کردیا ہے۔
Reddit فورم پر ایک صارف جوکہ جوڑے کا عزیز ہے، نے بتایا کہ جوڑا رہائش گاہ سے پانچ گھنٹے کے فاصلے پر ایک چھوٹے باغیچے میں شادی کی تقریب کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ محدود جگہ اور بجٹ کو دیکھتے ہوئے جوڑے نے مہمانوں کی فہرست کو محدود کرنے کا انتخاب کیا۔
اس کیلئے جوڑنے نے بجائے شادی کا کارڈ نہ بھیجنے کے عزیز و اقارب کو شادی میں مدعو نہ کرنے کا کارڈ بھیجا۔
صارف نے بتایا کہ مجھے ابھی پتہ چلا ہے کہ جوڑا ایسے لوگوں کو ‘کارڈ’ بھیج رہا ہے جنہیں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ وہ جلد ہی شادی کر رہے ہیں اور آپ اس خاص دن پر ہمارے دلوں میں ہیں تاہم اب مدعو نہیں ہیں۔
[ad_2]
Source link