9

سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی، عمران خان

[ad_1]

سب سے ہہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،عمران خان:فوٹو:فائل

سب سے ہہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،عمران خان:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا یو ٹرن  وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں