4

پی ائی اےکےانٹر پرائز ریسورس پلاننگ سسٹم میں خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہو سکی

سسٹم کی خرابی کے باعث میڈیکل سینٹر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

سسٹم کی خرابی کے باعث میڈیکل سینٹر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

  کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم( ای آرپی) میں خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں خرابی کے باعث قومی ائیرلائن کے دفتری امورٹھپ ہوگئے اورفیول سمیت دیگر ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔  میڈیکل سینٹرمیں ملازمین خصوصا ضیعف العمر ریٹائرڈ ملازمین کوعلاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ملازمین کوبیماریوں کے مختلف ٹیسٹ کرانے اور ادویات فراہمی کے لئے ریکوزیشنزمتعلقہ اسپتال واسٹورزکوروانہ کرنے میں دشواری ہے۔ مریضوں نے انتظامیہ سے متبادل انتظامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ای آر پی سسٹم کی مرمت پرآئی ٹی انجینئرز کام کررہے ہیں۔ سسٹم کو جلد بحال کردیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں