[ad_1]
کراچی: ماڈل کالونی موڑ کے قریب ٹریفک کے دلخراش حادثے میں واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق جبکہ کمسن بھائی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفین کی شناخت 10 سالہ طحہٰ اور 9 سالہ محمد شاہ ولد رفاقت علی جبکہ شدید زخمی چھوٹے بھائی کی شناخت 8 سالہ بابر اور چوتھے زخمی کی شناخت 25 سالہ ابراہیم ولد سجاول کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واٹر ٹینکر کے پہیوں تلے کچلے گئے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن بعد ازاں ایئر پورٹ پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور نذیر کو گرفتار کرلیا۔
[ad_2]
Source link