10

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

[ad_1]

عظمیٰ بخاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سماعت کریں گی—فوٹو: فائل

عظمیٰ بخاری کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس سماعت کریں گی—فوٹو: فائل

 لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم 10 ستمبر کو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیک ویڈیو پھیلی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فلک جاوید کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں