[ad_1]
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سے آج سے کچھ رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں کیونکہ ایک پارٹی کے سیاسی ڈی این اے میں مصلحت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا آئینی ترمیم پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اس فیصلے کے ذریعے تھوڑا اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے، حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ تعداد پوری ہے۔
خواجہ آصف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع دینے کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ درست خبر نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کیلئے ہو رہا ہے، چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔
[ad_2]
Source link